29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارت: 71پاکستانیوں کو سزاختم ہونے کے باوجود رہائی نہ ملی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ بھارت میں سزاختم ہونے کے باوجودقید71پاکستانیوں کورہائی نہیں مل سکی اوریہ تمام پاکستانی قیدی، امرتسرجیل میں بند ہیں۔قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں ایوان کو وزارت خارجہ کی طرف سے بتایاگیاکہ امریکا،کینیڈا اور یورپ میں5 پاکستانی طلبہ مختلف مقدمات میں قید ہیں، ان میں برطانیہ میں گرفتار عابد نصیر پر القاعدہ سے تعلق کا الزام ہے۔ سفارتی استثنا دینے کا اختیار صرف وزارت خارجہ کے پاس ہے ، وزارت خارجہ کی طرف سے یہ بھی بتایاگیاکہ52 ممالک میں پاکستانی مشنز نے سال2008 سے2010 کے دوران57 ہزار718 غیر ملکیوں کو ویزے دیئے تھے ، اس میں14 ہزار842 ویزے برطانیہ اور3045 ویزے امریکا میں پاکستانی مشنز نے جاری کئے۔