29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدرزرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس
جنگ نیوز -
صدرزرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس
اسلام آباد…صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس میں سیاسی صورت حال،اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات اورحکومت سازی کے معاملات پرغور کیاگیا ۔ اجلاس میں 18ویں اور 19 ویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ جبکہ سماجی و اقتصادی اصلاحات،مفاہمتی پالیسی کے نتائج پراطمینان اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اسے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاگیا ۔اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں زیرسماعت بھٹو ری اوپن کیس پرشرکا کو بریفنگ دی ۔