29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ،دو افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ،دو افراد جاں بحق
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق اور ایک نوجوا ن زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جوبلی مارکیٹ کے قریب دشمنی کی بنیاد پر ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت24 سالہ فرحان کے نام سے ہوئی ہے،میٹرول کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے32 سالہ سعید رفیق جاں بحق ہوگیا،مقتول سوات کا رہائشی تھا اور علاقے میں اس کی چپلوں کی دکان تھی،پولیس نے واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔