29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چین : دماغ میں23 سال سے موجود گولی ڈاکٹرز نے کامیابی سے نکال دی
جنگ نیوز -
چین : دماغ میں23 سال سے موجود گولی ڈاکٹرز نے کامیابی سے نکال دی
بیجنگ …چین میں ایک شخص کے دماغ میں 23 سال سے موجود پستول کی گولی ڈاکٹرز نے کامیابی سے نکال دی۔شمالی چین کے صوبے ہیبی کے رہنے والے وان تیانگ جنگ کو 1988 میں سر میں گولی لگی جس کے بعد چلا تیان جنگ مرگی کے مرض میں مبتلا ہوگیا ،اس کا ایک رشتہ دار اس کو علاج کی غرض سے مقامی اسپتال لے آیا ۔ سی ٹی سکین کرنے پر ڈاکٹرز کو اس کے دماغ میں کوئی دھات کی چیز کے موجود ہونے کا پتہ چلا جو کہ اسکی بیماری کی اصل وجہ تھی ۔وانگ نے اپنی یادداشت پر زور دے کر یاد کیا کہ20 سال پہلے جب وہ اپنے گھر کی طرف جارہا تھا تو اس کو سر میں کوئی چیز بہت زور سے ٹکرائی تھی جس کے بعد وہ بیہوش ہوگیا تھا ۔اسپتال میں اس کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا اور وہ گھر واپس چلا آیا،وانگ کا خیال تھا کہ اس کے سر میں کوئی پتھر زور سے لگا تھا ۔اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ شروع مین اس کی ھالت مہینے میں ایک مرتبہ بگڑتی تھی پھر دو مرتبہ بگڑنے لگی اور پچھلے سال اکتوبر میں تو اس کی حالت بہت تشویشناک ہو گئی۔اسپتال میں لائے جانے پر پتہ چلا کہ اس کے دماغ میں گولی موجود تھی جو کہ اس کی کھوپڑی میں پھنس گئی تھی۔ جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے نکال دیا ۔