تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سرگودھا ،باپ کا کمسن بچوں کے قتل کے بعداقدام خودکشی

جنگ نیوز -
سرگودھا … سرگودھا میں گھریلو تنازعات سے تنگ آکر باپ نے فائرنگ کرکے اپنے دو کمسن بچوں کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی۔ پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کینٹ کے علاقے 49 ٹیل میں پیش آیا۔ جہاں حساس ادارے کے ایک رٹائرڈ ملازم طارق کھرل نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنی 10 سالہ بیٹی آمنہ اور آٹھ سالہ بیٹے حسن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جبکہ واردات کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی۔ طارق کھرل کو تشویشناک حالت میں جرنل اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق طارق کھرل نے دو شادیاں کی ہوئی تھی جو واقعے کا سبب بنیں۔ دوسری جانب سرگودھا کے علاقے بھلوال میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں ارشاد حسین نامی شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار کے ہلاک کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.