29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سندھ،بلوچستان میں اتوارتک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں آج سے اتوار تک 36 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن کمپنی کے اعلامیے کے مطابق جمعے کو رات 12 بجے سے اتوار کی دوپہر 12 بجے تک کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز بندرہیں گے۔ ہفتے کو پورا دن سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے صارفین کو سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔ سی این جی اسٹیشنزاونرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے دوران تیکنیکی خرابی پیدا ہونے سے گیس کی سپلائی مزید کم ہوگئی جس پر 36 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ ملک خدا بخش نے بتایا کہ اتوار کے بعد سے سی این جی اسٹیشنز پرگیس کی سپلائی میں مزید کوئی تعطل نہیں آئے گا۔