29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،ہلاکتوں کی تعداد21ہو گئی
جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں ہلاک افراد کی تعداد21ہوگئی جن میں 3خواتین اور5بچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں کیا گیا۔ جہاں میرعلی ٹل روڈ پر حسن خیل کے علاقے میں قائم ایک گھر کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 21افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 17 مارچ 2011 کو میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں قبائلی جرگے پر جاسوس طیاروں سے متعدد میزائل برسائے گئے تھے جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوئے تھے، رواں سال شمالی وزیرستان میں یہ 20واں ڈرون حملہ ہے۔