تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جسقم رہنماوٴں کے قتل کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال

جنگ نیوز -
حیدرآباد…گزشتہ روز سانگڑھ میں جیئے سندھ متحدہ محاز کے رہنماؤں کے قتل کے خلاف آج اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سانگھڑ سے چھ کلومیٹر دور کھپرو واہ کے قریب کار پر فائرنگ کی ۔ جس سے کار میں سوار جئے سندھ متحدہ محاذ کے سینیرنائب صدرقربان کھاوڑ اورسینٹرل کمیٹی کے رکن روپلوچولیانی ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ جبکہ زخمی نوراللہ تنیو تشویشناک حالت میں حیدرآباد سول اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ واقعے کے خلاف جیئے سندھ متحدہ قومی محاز سمیت مختلف جماعتوں کی جانب سے آج اندورون سندھ کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ دوسری جانب نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح حیدرآباد بائی پاس کے قریب ایک آئل ٹینکر پر فائرنگ کرکے اسے آگ لگادی جبکہ قاسم آباد کے علاقے فراز ولاز میں بھی ایک ڈی ایس پی کی گاڑی کو جلا دیا گیا۔ صورتحال کے پیش نظر لاڑکانہ اور سکھر بورڈ کے تحت آج ہونے والا نویں جماعت کا انگریزی کا پیپر بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق منسوخ ہونے والا پرچہ 29 اپریل کوہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.