29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لوئردیر،شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،14اہلکار شہید
جنگ نیوز -
دیر…لوئر دیر کے علاقے میں گزشتہ رات شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ۔حملے کے نتیجے میں14اہلکار شہید ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق جندول معیار کے علاقے میں گزشتہ رات شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں14سیکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر کے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا ہے ۔آپریشن میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔آپریشن شروع ہونے کے بعد علاقے سے لوگوں نے نقل مکانی کرتے ہوئے محفوط مقامات پر منتقلی شروع کردی ہے۔