29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ابھیشک بچن اپنی ہپ ہاپ البم اسی سال ریلیز کریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کے جونئیر بچن ابھیشک گو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اب تک کامیابی سے اپنے قدم نہیں جما پائے ہیں لیکن نت نئے تجربات کرنے سے وہ پھر بھی نہیں چوکتے۔ بلف ماسٹر میں Right Here Right Nowاور اپنی حالیہ فلم ’دم مارو دم‘میںThayn Thaynبولوں پر مبنی ہپ ہاپ گانا گانے والے ابھیشک اب اپناہپ ہاپ البم ریلیز کریں گے۔ 6گانوں پر مشتملSide Bنامی اس البم کو موسیقار جوڑی وشال شیکھرکمپوز کریں گے جسے رواں سال کے آخر تک ریلیز کردیا جائیگا۔