29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دوران خون کی بہتری کیلئے 30منٹ کی ورزش کریں،امریکی ماہرین کا مشورہ
جنگ نیوز -
نیویارک …صحت کا دارو مدار اچھی غذا کے ساتھ باقاعدہ ورزش پر بھی ہے۔تحقیق کے مطابق اس طرح جسم میں دوران خون بہتر رہتا ہے اور آپ خود کوزیادہ چاق و چوبند رکھ سکتے ہیں۔امریکامیں کی گئی تحقیق کے مطابق دوران خون بہتر رہنے سے کئی بیماریاں قریب نہیں آتیں اور اس کیلئے روزانہ تیس منٹ کی ورزش بہترین ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ لگاتار کئی گھنٹے ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنے سے نہ صرف سستی اور تھکن پیدا ہوتی ہے بلکہ جسم میں خون کی رفتار بھی دھیمی ہوجاتی ہے۔اس صورت میں باقاعدہ ورزش چاق و چوبند رکھنے کے ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ا س لئے ہلکی پھلکی چہل قدمی اور تیراکی کو معمول بنانا اچھا ہے۔