تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

افغانستان: اس سال کے آخر تک ٹرننگ پوائنٹ تک پہنچ سکتے ہیں، امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ اگر امریکی فوج افغانستان میں رواں برس طالبان سے حاصل کیے گئے علاقوں پرکنٹرول برقرار رکھے تویہ جنگ کا ٹرننگ کاٹرننگ پوائنٹ ہوسکتاہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع نے کہا کہ افغانستان میں اس سال کے آخر تک امریکی فوج ٹرننگ پوائنٹ پرپہنچ سکتی ہے اورایسا اس صورت میں ممکن ہوسکتاہے جب طالبان سے حاصل کیے گئے علاقوں پرکنٹرول برقراررکھا جائے اوراس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ انھیں ماربھگایاجائے۔رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ مئی اور جون کے بعد طالبان کی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے لیکن امریکی فوج اپنی پوزیشن برقراررکھتے ہوئے انھیں ناکام بنادیتی ہے تویہ بڑی کامیابی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.