29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پورشے ٹینس:وزیناکی،اگنیسکار،سمانتھااورجولیا سیمی فائنل میں
جنگ نیوز -
اسٹوٹگارٹ… جرمنی میں جاری پورشے ٹینس گراں پری میں کیرولین وزنیاکی،اگنیسکارڈوانسکا،سمانتھااسٹوسراورجولیاگورجس نے سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کرلیا۔ جرمنی کے شہر اسٹوٹگارٹ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ون ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ ایک سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ دوسرے میچ میں روس کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ویرا زوناریوا آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر کے خلاف پہلا سیٹ چھ دو سے جیت گئیں،مگر دوسرے اور تیسرے سیٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی نے چھ تین اور سات چھ سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ جرمنی کی جولیا گورجس نے ہم وطن سبین لیسیکی کو چھ چار اور چھ چار سے زیر کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی اور پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا نے جرمنی کی کرسٹینا باروس کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔