تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئی پی ایل:آج کولکتہ،بنگلور اور چنئی، ممبئی کا سامنا کریگی

جنگ نیوز -
ممبئی…انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کا انعقاد ہو گا جب کولکتہ میں بنگلور سامنا کریگی ہوم ٹیم کولکتہ کا اور ممبئی میں چنئی اور ممبئی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ آئی پی ایل کے23میچوں کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز بدستور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے،لیکن اس کی طرح چھ پوائنٹس تو،ممبئی انڈینز،کنگز الیون پنجاب اورکوچی ٹسکرز کیرالہ کے بھی ہیں جو نیٹ رن ریٹ کے باعث دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔آج بھی ٹورنامنٹ کے دو میچز کھیلے جائیں گے جب کولکتہ میں ڈینیل ویٹوری کی رائل چیلنجرز بنگلور کا سامنا گوتم گمبھیرکی کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا ،،دوسرا میچ ساڑھے سات بجے ممبئی میں کھیلا جائے گا جب سچن ٹنڈولکر کی ہوم ٹیم ممبئی انڈینز مہندرا سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگز کے مد مقابل ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.