29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا میں خاتون نے ٹیکسی میں بچے کوجنم دے دیا
جنگ نیوز -
نیورایارک …امریکا میں ایک خاتون نے ٹیکسی میں بچے کوجنم دیا ہے۔ پاکستان میں تووی وی آئی پی موومنٹ کے دوران رکشے اورٹیکسی میں بچے کی پیدائش کی خبریں آپ نے سنی ہوں گی لیکن امریکا میں ایسا ہوسکتاہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن نیویارک میں ایک خاتون نے ٹیکسی میں بچے کوجنم دیا ہے۔ایون سوئنی اوران کے شہربروک لین سے ٹیکسی میں مین ہیٹن اسپتال جارہے تھے کہ ٹریفک میں بری طرح پھنس کررہ گئے۔اس دوران سوئنی نے ایک خوبصورت بچے کوجنم دیا۔تاہم کیب ڈرائیورنے ایمرجنسی نائن ون ون پرکال کرکے واقعے کی اطلاع دی اور تیس سیکنڈ میں چھ پولیس کاریں اورایمبولینس راستہ بناتی ہوئی ان تک پہنچ گئیں اور سوئنی کونومولود سمیت اسپتال پہنچادیاگیا۔