تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد25ہوگئی

جنگ نیوز -
میرانشاہ …شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد25 ہوگئی ہے، جس میں تین خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے سے حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں کیا گیا۔ جہاں میرعلی ٹل روڈ پر حسن خیل کے علاقے میں قائم ایک گھر کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں25افراد ہلاک ہوگئے۔حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیارے کی پروازیں جاری رہیں۔ اس سے پہلے 17 مارچ 2011 کو میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں قبائلی جرگے پر جاسوس طیاروں سے متعدد میزائل برسائے گئے تھے جس کے نتیجے میں45 افراد ہلاک ہوئے تھے، رواں سال شمالی وزیرستان میں یہ20واں ڈرون حملہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.