تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ججز تقرر پرسپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے پر مزید غور کیا جائیگا، نیر بخاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی ، اپنے ایک فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ سے جاری حکم کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی تجویز پر اتفاق نہیں کرسکی ہے ۔ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹر نیر بخاری کی زیر صدارت ہوا ، اس میں عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی تجویز زیر غور آئی جس میں ہائی کورٹس کے ایڈیشنل ججز کو توسیع نہ دینے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نیربخاری نے کہا کہ کمیٹی نے معاملے کو عدالت سے تفصیلی فیصلہ آنے تک موخر کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.