تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

19سال سے بھارت میں قید ڈاکٹر خلیل کی رہائی کیلئے کوشش تیز

جنگ نیوز -
جے پور…بھارت کی قدیم ترین اور سب سے بڑی انسانی حقوق کی تنظیم پیپلز یونین آف سول لبرٹیز نے بھارت میں19سال سے قید 78سالہ پاکستانی ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔اس سلسلے میں پی یو سی ایل کے وفد نے ڈاکٹر رادھاکانت سکسیناکی قیادت میں راجستھان کے سیکریٹری داخلہ پی کے ڈیپ سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادداشت پیش کی جس میں کہا گیا کہ وہ وزیر اعلیٰ اور کابینہ سے کہیں کہ وہ گورنر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل161کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے پاکستانی قیدی ڈاکٹرخلیل چشتی کی زندہ سلامت واپسی یقینی بنائیں۔پی یو سی ایل کی رہنما کویتا شری واستونے ڈاکٹر خلیل کے اہل خانہ اور ان کی رہائی کیلئے کوشاں دیگر افراد کو بتایاکہ سیکریٹری داخلہ راجستھان نے ڈاکٹر خلیل کی رہائی کیلئے تمام تر کوششیں کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ان کی رحم کی اپیل کو جلد از جلد منظور کرانے کی کوششیں کرینگے۔ پی یو سی ایل کی اس یادداشت کی ایک نقل بھارتی صدر، گورنر راجستھان کو بھی بھیجی گئی ہے جس پر مہیش بھٹ، کلدیپ نائر، ایڈمرل رام داس، کویتا شری واستواور جتن ڈیسائی کے دستخط ہیں۔ پی یو سی ایل کے رہنما اس سلسلے میں بھارتی صدر اورگورنر راجستھان سے براہ راست ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس معاملے کو جلد از جلد پایہٴ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.