تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یوراگوئے، دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بینر تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز -
مونٹی ویڈیو…سی ایم ڈی…جنوبی امریکہ میں واقع ملک Uruguay میں فٹ با ل کے مداحوں نے دنیا کاسب سے بڑا اسٹیڈیم بینر (Stadium Banner)تیار کر کے ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔اس بینر کو ٹیم کے یو نیفارم کے رنگ کی مناسبت سے کالے اور پیلے رنگ کے کپڑے سے تیا ر کیا گیا ہے جو کہ 1ہزار17فٹ لمبا اور157فٹ چوڑا ہے۔اس بینر کو میچ کے دوران 300مداحوں نے اسٹیڈیم میں پکڑ کر لہرایا جس نے 15ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے کو ڈھانپ رکھا تھا۔33ہزار5سوڈالر کی لاگت سے بننے والے اس بینر کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم بینر کے طور پر شا مل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.