تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

برطانوی شاہی خاندان میں شادی کی شہنائیاں ایک ہفتے بعد

جنگ نیوز -
لندن …برطانیہ کے شاہی خاندان میں شادی کی شہنائیاں اگلے جمعے کوگونجیں گی،وقت کم رہ گیاہے اورتیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔شاہی جوڑا شادی کے بعدمہمانوں کامنہ کیک سے میٹھاکرائے گا،اس کے لیے دلہن کی فرمائش ہے کہ کیک پھولوں سے سجاہو۔کچھ پرستاروں نے تو ملکہ وکٹوریا ، ملکہ الزبتھ اورلیڈی ڈیانا کے شادی کیک کے ماڈل تیار کرکے نمائش سجا دی ہے۔برطانیہ میں شہزادہ ولیم اورکیٹ کی شادی کے موقع پرجوڑے کے سفری کارڈبھی چل پڑے ہیں۔شادی کی تقریب کونہ صرف یوٹیوب پربراہ راست دکھایاجائے گابلکہ فیس بک کے شاہی پروفائل پربھی شادی کاایک صفحہ حاضرہے۔شادی کویادگاربنانے کے لیے شاہی ڈاک نے خصوصی ٹکٹ بھی جاری کیے ہیں۔جن میں سے ایک میں شہزادہ کی کیٹ سے منگنی کی تصویرہے۔ ادھر میکسیکو میں19سالہ لڑکیEstibalis نے شادی کادعوت نامہ حاصل کرنے کے لیے بھوک ہڑتال کی،اس کولندن جانے کیلئے رقم توادھارمل گئی،بس دعوت نامہ ملنے کا انتظار ہے۔کیونکہ وہ شاہی جوڑے کو آئل پینٹنگ شادی کے تحفے کے طور پر دینا چاہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.