29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
راول پنڈی:پولیس نے بارود سے بھری گاڑیاں کھلے مقام پر چھوڑدیں
جنگ نیوز -
راول پنڈی…راول پنڈی سے پکڑی گئیں بارود سے بھری تین گاڑیاں پولیس کی طرف سے غیر محفوظ طور پر کھلے مقام پر چھوڑ دینے کے خلاف علاقہ کے مکینوں اور انسداد دہشت گردی فور کے تربیتی حکام نے اعلیٰ حکام کو شکایت کی ہے۔ایس ایس پی اسلام آباد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راولپنڈی کو درخواست دی ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو اسلام آباد کی ہدایات پر تین گاڑیاں سملی ڈیم سے ملحقہ گراونڈ میں پارک کی گئی ہیں، تینوں گاڑیاں جن مین دو لینڈ کروزر شامل ہیں بارود سے بھری ہوئی ہیں، سملی ڈیم کے قریب واقع انسداد دہشت گردی تربیتی سینٹر کے افسران اور علاقے کے مکین نے کئی بار ان گاڑیوں کو ہٹانے کا کہا، لیکن کوئی مثبت جواب نہیں ملا، پیہونٹ گاوں کے لوگ اس سے خوف زدہ ہیں، بارود سے بھری تینوں گاڑیاں راول پنڈی پولیس کی ملکیت ہیں، جن سے کبھی بھی کوئی حادثہ ہو سکتا ہے۔