تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تربیلا اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری

جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،تربیلاڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے16.32فٹ بلندی کے ساتھ 1394.32 فٹ ہوگی ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد29ہزار700اوراخراج20ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ2لاکھ6ہزارایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1113.55 فٹ ہوگئی ہے..منگلا ڈیم میں پانی کی آمد56ہزار550اوراخراج40ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیاجبکہ ڈم میں منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ9 لاکھ 14 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.