تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی ایکسپریس کا ’نالائق‘انجن باربارفیل، ٹرین 7گھنٹے لیٹ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کا انجن خان پور کے بعد ایک بار پھر ڈیرہ نواب صاحب میں خراب ہوگیا،جس کی وجہ سے سبک رفتار ٹرین سات گھنٹے کی تاخیرکا شکاررہی،ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی ایکسپریس نے آج گیارہ بجے لاہور پہنچنا تھا لیکن انجن کی خرابی کے باعث یہ ٹرین اب سات گھنٹے لیٹ ہے۔ کراچی ایکسپریس کا انجن پہلے بہاولپور کے نزدیک خان پور میں خراب ہوا اور کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد جب اسے نیا انجن فراہم کیا گیا تو وہ بھی تھوڑا سفر کرنے کے بعد ڈیرہ نواب صاحب میں فیل ہوگیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس کے لئے قریب ترین اسٹیشن سے نیا انجن روانہ کیا جارہا ہے،جس کے بعد اسے منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.