29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں گزشتہ رات دھماکے اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔اور مساجد اور درباروں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ کراچی کے ایک کلب میں دھماکے کے بعد لاہور میں مساجد، اور اہم مقامات پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔