29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کرا چی:رمی کلب میں بم دھماکے کامقدمہ درج
جنگ نیوز -
کرا چی…کرا چی کے علاقے گھاس منڈی کے رمی کلب میں بم دھماکا میں18 افراد41زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے 15 افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں ۔ان میں سے چار افراد کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ 11 لاشیں نامعلوم افراد کی ہیں۔ سول اسپتا میں بم دھماکے کے 12 زخمی داخل ہیں جبکہ دیگر کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق بم دھماکے کا مقدمہ نمبر 34/11 نیئپر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔