تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک چین تعاون بھی چینی ترقی کی رفتار سے بڑھنا چاہئے، شہبازشریف

جنگ نیوز -
بیجنگ …وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے جس رفتار سے ترقی کی ہے پاکستان کے ساتھ اس کا تعاون بھی اسی رفتار سے بڑھنا چاہئے۔انھوں نے یہ بات بیجنگ میں پنجاب ٹریڈ انوسٹمنٹ فورم کے تحت منعقد کئے گئے روڈ شو کے شرکا سے خطاب میں کہی،جس میں چینی تاجروں، صنعتکاروں اور مختلف شعبوں کے پالیسی ساز اداروں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آگے آئیں اور پاک چین دوستی کو اقتصادی تعاون کے ذریعے ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند اور مضبوط کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.