تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹوبہ ٹیک سنگھ :مسجد سے چوری کرنیوالوں کو دیہاتیوں کے ہاتھوں دھنائی

جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ …ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں295 گ ب میں دیہاتیوں نے مسجد سے سامان چوری کرنیوالے دو نوجوانوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور رسیوں سے جکڑ کر جوہڑ میں پھینک دیا۔ بیرنوالہ میں دو نوجوان مسجد سے پانی کی ٹوٹیاں اور سامان چوری کر رہے تھے۔دیہاتیوں نے ان چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور سزا کے طور پر ان کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر پانی کے گندے جوہڑ میں پھینک دیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے دونوں مبینہ چوروں کو جوہڑ سے نکال کر گرفتار کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.