29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31، لاہور35، کوئٹہ27، مظفرآباد31، ملتان37، کراچی40، پشاور33، گلگت29، مری18 اور فیصل آباد میں35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔