تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

زین سکھیرا کی ایف آئی آر کے اخراج کیلئے درخواست نمٹادی گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق کنسلٹنٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی زین سکھیرا کی جعلی ڈگری کے خلاف درج ایف آئی آر کے اخراج کی درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد انور خان کاسی نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دئے کہ زین سکھیرا کی جعلی ڈگری کیس کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ، ملتان بنچ، میں زیر سماعت ہے، ہائی کورٹ ملتان بنچ کا مقدمہ نمٹانے تک یہاں تمام کارروائی معطل رہے گی۔جسٹس کاسی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے اخراج سے متعلق زین سکھیرا کی درخواست قبل از وقت ہے۔ وکیل صفائی چوہدری عبدالعزیز نے میڈیا کو بتایا کہ زین سکھیرا 25 اپریل تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.