تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈرون حملوں کی مذمت، تمام جماعتوں کی گول میز کانفرنس بلائی جائے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورڈرون حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں اورخواتین سمیت متعددافرادکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے ایک بیان میں لطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر پاکستان کی سرحدوں کے اندرڈرون حملے اورمعصوم شہریوں کونشانہ بنانے کے مسلسل واقعات پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پرحملے ہیں اورکوئی بھی پاکستانی ان کودرست اورجائزقرارنہیں دے سکتا ۔انہوں نے کہاکہ یہ امرافسوسناک ہے کہ عوام کے مسلسل احتجاج کے باوجود ڈرون حملوں کاسلسلہ جاری ہے جن میں معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ الطاف حسین نے حکومت پاکستان اورتمام عسکری قیادت سے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے ان غیرملکی ڈرون حملوں کے اہم قومی مسئلے سے نمٹنے کیلئے فوری طورپرتمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی گول میز کانفرنس بلائی جائے اور اس میں ملک کی مسلح افواج اورقومی سلامتی کے دیگر اداروں کے سربراہوں کوبھی بلایاجائے ، سب سرجوڑ کربیٹھیں ،تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کواعتمادمیں لیا جائے، ان کی رائے لی جائے اوراس کی روشنی میں ملک کی سول اورعسکری قیادت ڈرون حملوں کے معاملے سے نمٹنے کیلئے قومی مفادمیں حتمی فیصلہ کرے۔ الطاف حسین نے رائے دی کہ ڈرون حملوں کے اہم قومی مسئلے پرعوام کی رائے طلب کرنے کیلئے قومی ریفرنڈم کاانعقادکیاجائے تاکہ عوام، سول حکومت اورعسکری قیادت یک زباں ہوکراتحادکے ساتھ کئے جانے والے متفقہ فیصلے پربھر پورطریقے سے عمل درآمدکرسکے۔ انہوں نے ملک کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ اس سنگین قومی مسئلے کے حل کیلئے خدارااپنے تمام سیاسی ونظریاتی اختلافات بھلاکرکسی ایک نکتہ پر متفق ہوجائیں۔الطا ف حسین نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے بچوں، خواتین اوردیگرافرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ عام ”استحکام پاکستان “DVD کا اجراء اتوار کو ہوگا ۔ اس سلسلے میں اتوار 24اپریل کی شام 6 بجے عزیز آباد کے لال قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے کارکنان کا اجتماع ہوگا جس سے قائد تحریک الطا ف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ ”استحکام پاکستان “DVDمیں ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام میں صوبہ پنجاب کے عوام کے جوش و خروش کی خوبصورتی سے منظر کشی کی گئی ۔ DVDکے اجراء کے بعد استحکام پاکستان کی DVDایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و عزیز آباد اور لال قلعہ گراؤنڈ کے اطراف میں موجود اسٹال پر فروخت کیلئے دستیاب ہوگی اور30روپے میں حاصل کی جاسکتی ہے


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.