29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جسمم رہنماؤں کے قتل کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
جنگ نیوز -
سانگھڑ…سانگھڑ میں گزشتہ روزجاں بحق ہونیوالے جئے سندھ متحدہ محاذ کے رہنماؤں کی تدفین کردی گئی ہے۔ قتل کے خلاف آج سندھ کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کی گئی۔ گذشتہ روز سانگھڑ میں متحدہ شہری محاذ کے رہنما سمیت تین افراد کے قتل کے خلاف سانگھڑ واقع کے سوگ میں نوابشاہ ،لاڑکانہ ، رتوڈ ڈیرو، شہداد کوٹ ، قمبر ،وارا اور ڈوکری میں مکمل ہڑتال رہی، جبکہ ہڑتال کے باعث اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی بندر ہی۔ دوسری جانب نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح حیدرآباد بائی پاس کے قریب ایک آئل ٹینکر پر فائرنگ کرکے اسے آگ لگادی جبکہ قاسم آباد کے علاقے فراز ولاز میں بھی ایک ڈی ایس پی کی گاڑی جلا دی گئی حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے۔واقعے کے خلاف وکلا نے بھی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی۔قوم پرست رہنماؤں کی ہلاکت کے خلاف نوشہرو فیروز ، مورو، کنڈیارو، تھاروشاہ، محراب پور، بھریا روڈ اور دیگر شہروں میں مکمل شٹر بند ہڑتال ہے۔جیئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکنوں نے واقعے کیخلاف مظاہرہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ عمر کوٹ، کنری جبکہ ضلع سانگھڑ کے علاقے کنڈیارو، پیرو مل میں سمیت مختلف علاقوں میں ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ دیگر علاقوں ہنگورجہ،ڈہرکی، میرپورماتھیلو،گولارچی، ٹھٹھہ ، خیرپور اور دادو میں بھی ہڑتال کی گئی۔صورتحال کے پیش نظر لاڑکانہ اور سکھر بورڈ کے تحت آج ہونیوالا نویں جماعت کا انگریزی کا پیپر بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔منسوخ ہونیوالا پرچہ29 اپریل کوہوگا۔گذشتہ روز جاں بحق ہونیوالے جئے سندھ متحدہ محاذ کے سینئروائس چیئرمین سرائی قربان کھاوڑ اور دو ساتھیوں نادر بگٹی اور روپلو چولیانی کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کردی گئی۔