29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صوبے میں خانہ شماری کا کام95فیصد مکمل کرلیا، مردم شماری کمشنرسندھ
جنگ نیوز -
کراچی…مردم شماری کمشنر سندھ نور محمد لغاری کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ میں چھیانوے اور کراچی میں پچانوے فیصد خانہ شماری مکمل ہو گئی ہے۔ سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں قائم مردم شماری کے صوبائی مانیٹرنگ و کنٹرول سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ کراچی کے گوٹھوں اور آئی ڈی پیز کے کیمپوں میں بھی کام مکمل ہوگیاہے۔ نور محمد لغاری نے بتایا کہ خانہ شماری میں اٹھانوے فیصد عملہ محکمہ تعلیم سے لیا گیا ہے۔صرف کراچی میں عملے سے بیگ چھیننے اور فائرنگ کے کچھ واقعات سامنے آئے۔ نور محمد لغاری نے بتایا کہ ٹھٹھہ اور بدین میں کل خانہ شماری مکمل ہوجائے گی اگر کسی کو اعتراض ہو تو سامنے لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خانہ شماری کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ مردم شماری کمشنر سندھ نور محمد لغاری، کا یہ کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ یہ مردم شماری ہو رہی ہے، یہ مردم شماری نہیں بلکہ خانہ شماری ہے جس میں لوگ نہیں گھر گنتی کیے جارہے ہیں۔