تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار پی ایس او ہے،ایم ڈی پیپکو

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایم ڈی پیپکو نے ملک میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار پی ایس او ٹھہراتے کو کہا ہے کہ انہیں یومیہ27ہزار ٹن فیول کی ضرورت کے برعکس صرف10ہزار ٹن فراہم کیا جارہا ہے ۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود نے بتایا کہ گزشتہ روز انہیں پی ایس او کی طرف سے8ہزار ٹن فیول فراہم کیا گیا جو بار بار کہنے کے بعد آج بڑھا کر10ہزار ٹن کیا گیا انہوں نے بتایا کہ کل1300میگا واٹ صلاحیت کے کوٹ ادو پاور پلانٹ سے صرف ایک سو میگا واٹ بجلی حاصل ہو سکی تھی جو آج240میگا واٹ ہے ۔ انہون نے بتایا کہ حبکو سے بھی300 میگاواٹ کم بجلی حاصل ہو رہی ہے جس کی بنیادی وجہ پی ایس او کی طرف سے فیول کی کم سپلائی ہے ۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے بڑھ چکا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.