29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
معین اختر کا انتقال:صدر اور وزیراعظم سمیت قومی رہنماؤں کی تعزیت
جنگ نیوز -
کراچی…عالمی شہرت یافتہ کامیڈین اور اداکار معین اختر کی وفات پر قومی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی،مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک، اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،سینیٹر جان محمد جمالی،اے این پی سندھ کے سربراہ شاہی سید اور دیگر نے لیجنڈ اداکار کی موت کو ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسروں کو ہنسا کر خوشیاں بانٹا کرتے تھے، الله تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور انکے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔قومی رہنماؤں نے مرحوم کی شوبزکے حوالے سے خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔