29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وکٹ کیپر ذوالقرنین کو کئے گئے دھمکی آمیز فون ٹریس کر لیے،رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین کو جن نمبرزسے دھمکی آمیز فون کیے گئے ، وہ ٹریس کر لے گئے ہیں ۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کی سابق پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر سے بات ہوئی ہے انہیں جن نمبرز سے دھمکی آمیز فون کیے گئے وہ ٹریس کر لیے گئے ہیں اور ذوالقرنین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے رمی کلب میں میز کے نیچے بم لگایا گیا تھا، دھماکے کی تحقیقات جلد مکمل کرلی جائے گی۔