تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انصاف نہ صرف کیا جانا بلکہ نظرآنا بھی ضروری ہے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ انصاف نہ صرف کیا جانا بلکہ نظرآنا بھی ضروری ہے ،جب ریاستی عہدیدار اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں تو عدالت کو اپنا اختیار استعمال کرنا پڑتا ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے چوتھی جوڈیشل کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیر التوا مقدمات نمٹانے کے لیے بہت تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ،مقدمات کا چالان پیش نہ کیاجانا اور ادھوری تفتیش انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے پابند ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ سے کرپشن کے خاتمے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں ، ہائی کورٹس نے کرپشن میں ملوث ماتحت عدلیہ کے متعدد ججز اور عملے کو برطرف کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئین پاکستان عدلیہ کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اورعدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کو روکتا ہے،قانون کی حکمرانی برقرار رکھنا ہر ریاست کی ذمہ داری ہے جب کہ عدلیہ کی کارکردگی کو اس کے فیصلوں اور سوچ سے پرکھا جاسکتا ہے۔کانفرنس سے خطاب میں جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ تین سال سے لاپتہ افراد کا کیس سن رہی ہے اورتین سو سے زائد افراد بازیاب کرائے گئے ہیں، لوگوں کے ایسے غائب ہونے کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.