29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گیس لوڈ مینجمنٹ منصوبے سے یومیہ2 کروڑ60 لاکھ مکعب فٹ گیس کی بچت
جنگ نیوز -
کراچی…گیس لوڈ مینجمنٹ منصوبے کے بعد آج سے سوئی سدرن کے سسٹم میں یومیہ تقریباً2 کروڑ60 لاکھ مکعب فٹ گیس کی بچت شروع ہوجائیگی۔ یہ بات سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے جیو نیوزسے گفتگو میں کہی،انہوں نے کہاکہ جمعے سے اتوار تک سی این جی اسٹیشنزکی بندش سے یومیہ تقریبا6 کروڑ مکعب فٹ گیس کی بچت ہوگی، ترجمان نے کہا کہ آج رات12 بجے سے سی این جی اسٹیشنز36 گھنٹوں کی بندش کے بعد مزید بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹ گیس فیلڈ پر مرمت کاکام27 اپریل سے مکمل ہونا شروع ہوجائے گا جس کے بعد دو تین دن کے بعد گیس فراہمی کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔