29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا: امریکی سینیٹر مک کین کا بن غازی میں باغیو ں کے کیمپ کا دورہ
جنگ نیوز -
بن غازی …معمرقزافی کی فوج سے لڑنے کیلئے باغیوں کواتحادی افواج کی جانب سے ملٹری ایڈوائزرسمیت امریکاکی جانب سے ڈرون بھی دئیے جائیں گے۔ آج امریکی سینٹرجان مک کین نے باغیوں کے ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا۔لیبیاکے شہر بن غازی میں امریکی سینیٹرجان میک کین نے باغیوں کے ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا۔ مک کین کی آمد پردرجنوں افرادمظاہرے کیلئے جمع ہوگئے۔کین کی باغیوں کے رہنماوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ادھرواشنگٹن میں امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہاہے کہ لیبیا پرحملوں کے لیے امریکا بغیر پائلٹ جاسوس طیارے استعمال کرے گااوریہ فیصلہ لیبیا میں خراب صورت حال کے سبب کیا گیا ہے،صدر اوباما نے اس کی اجازت دے دی ہے۔گزشتہ روزمصراتہ میں جھڑپوں کے دوران نو افراد ہلاک ہوئے۔باغیوں کاکہناہے کہ انہوں نے شدیدجھڑپوں کے بعد قذافی فورسز کومصراتہ کی طرابلس گلی سے نکال دیا ہے۔ لڑائی کے بعد علاقے میں جلی ہوئی گاڑیاں ، عمارتیں اور ملبہ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔