تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ میں رات 12بجے سے36گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی سمیت اندرون سندھ میں جمعے کی رات12 بجے سے اتوار کی دوپہر تک36 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ صنعتیں بھی رضاکارانہ طور پر گیس کے استعمال میں یومیہ بنیاد پر10 فیصد کی کمی لائینگی۔ سوئی سدرن کمپنی کے اعلامیے کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے دوران تیکنیکی خرابی پیدا ہونے سے گیس کی سپلائی مزید کم ہوگئی ہے، جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے اسٹیک ہولڈرز جن میں سی این جی ایسوسی ایشن کے نمایندے اور صنعتکارشامل ہیں، سے مشاورت کے بعد36 گھنٹے گیس سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وائس چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن، شبیر سلیمان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزسے رضاکارانہ طور پر یہ اقدام لینے کا فیصلہ لیا گیا ہے، ورنہ گیس کی بندش سے گھریلوں صارفین کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ27 سے28 اپریل تک بھٹ فیلڈ سے گیس سپلائی مکمل بحال ہونے کی امید ہے۔دوسری جانب صنعتکاراور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سرمایہ کاری، زبیر موتی والا نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صنعتکاروں سے بھی رضاکارانہ طور پر27 تاریخ تک گیس استعمال میں10 فیصد کی کمی لانے کا کہا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ گیس فیلڈ ہر سال مرمت کے لیے بند ہوتی ہیں، لیکن اس سے سی این جی پمپس اور صنعتیں متاثر ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.