29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گلوکارہ سوزن بوئل کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گیا
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی رئیلٹی شوBritain's Got Talentسے کامیابی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی 50سالہ گلوکارہ Susan Boyleکا مومی مجسمہ برطانوی علاقے بلیک پول میں قائم ہونے والے مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بنادیا گیا ہے۔مادام تساؤ میوزیم کے لیے1لاکھ 50ہزار پاؤنڈ کی لاگت سے تیار ہونے والے سوزن بوئل کے مومی مجسمے کی تقریب ِ رونمائی گذشتہ روز منعقد کی گئی ۔سوزن بوئل نے بذاتِ خود اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مجسمے کی پردہ کشائی کی اور آرٹسٹوں کی ماہرانہ کاوش کی بیحد تعریف کی۔واضح رہے کہ بلیک پول میں قائم ہونے والا یہ میوزیم مادام تساؤ میوزیم کی 12ویں شاخ ہے جس کا افتتاح21اپریل کو کیا جائیگا اور یہاں ابتدائی مرحلے میں 72مومی مجسمے نمائش کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔