29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کمزور اور بھرُبھری ہڈیوں کی نشوونما کے لیے انجکشن دریافت
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جوڑوں کے درد،ہڈیوں کے بھربھرے پن اور کمزور ہڈیوں سمیت ہر قسم کے ہڈیوں کے عارضے میں مبتلا افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ طب کے شعبے میں ہڈیوں کے علاج کے لیے ایک بڑا سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے۔حال ہی میں ایک امریکی دوا ساز کمپنی(Amgen) کے ڈاکٹر نے بیلجئیم کی کمپنی کے ساتھ اشتراک سے ایک ایسا انجکشن تیار کرلیاہے جوخراب ہڈیوں کی دوبارہ نشوونما شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تین مہینے میں ایک بار اس انجکشن کے ذریعے ناصرف روزانہ کے علاج سے چھٹکارا مل سکے گا بلکہ یہ انجکشن ہڈیوں کو توڑنے اور نئی ہڈیاں بننے سے روکنے والے پروٹین Sclerostinکی روک تھام کرتے ہوئے ہڈیاں کی نشوونما کے عمل کو بڑھائے گا۔آزمائشی مرحلے میں کامیاب نتائج دینے والے اس انجکشن کو بڑے پیمانے پر Clinicalٹرائلز سے گزاراجائیگا جسکے بعد اگلے تین سے پانچ سال میں یہ عام استعمال کے لیے دستیاب ہوگا۔