تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جیو نیوز کی خبر کا اثر، معذور بچوں کے ادارے پر نیب کا قبضہ ختم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…کیپٹل ایڈمنسٹریشن ڈیویلپمنٹ ڈویژن نے نیب حکام کو اسلام آباد میں واقع معذور بچوں کے سکول کی عمارت کا قبضہ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نیب حکام نے کہا ہے کہ وہ فی الحال یہاں سے جارہے ہیں لیکن رہنے یا جانے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم و کابینہ ڈویژن کے فیصلہ کے بعد کیا جائے گا۔نیب راولپنڈی نے کئی سال تک پہلے تو راولپنڈی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر غیر قانونی قبضہ کیے رکھا جسے خدا خدا کر کے وزیر اعظم نے پچھلے ہفتے ختم کرایا لیکن پھر نیب کے عملے نے معذور بچوں کے ایک اسکول کی عمارت میں تالے توڑ کر اپنا آفس قائم کر لیا۔ذہنی وجسمانی معذور بچوں کے اس اسکول میں ڈھائی سو سے زائد بچے زیرتعلیم ہیں،ان کے لیے مختلف امدادی اداروں کی مدد سے اسپیشل سیڑھیاں اور باتھ رومز بنائے گئے ہیں،والدین کا کہنا تھا کہ نیب جیسا ادارہ ہونے سے ان کے بچوں کا پلے گراؤنڈ اور پارکنگ ان کے قبضہ میں چلی گئی ہے اس کے علاوہ اس بلڈنگ کے یہاں ہونے سے سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ گئے ہیں،تاہم نیب حکام کا موقف یہ تھا کہ انہوں نے کابینہ ڈویژن کی جانب سے الاٹمنٹ کے بعدیہاں دفاتر قائم کیے ہیں۔لیکن اب کیپٹل ایڈمنسٹریشن ڈیویلپمنٹ ڈویژن کے تحریری حکم کے بعد نیب حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ عمارت خالی کر ہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.