29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،رمی کلب بم دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد18ہوگئی
جنگ نیوز -
کرا چی…کرا چی کے علاقے گھاس منڈی کے رمی کلب میں بم دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد18ہوگئی ہے۔ایدھی سردخانے میں اب بھی5ایسی میتیں موجود ہیں جنہیں لینے کے لئے ورثا نہیں پہنچے۔ گھاس منڈی بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے18میں سے16 افرادکی لاشیں ایدھی سردخانے منتقل کی گئیں۔جن میں سے11لاشیں شناخت کے بعد ورثا نے تدفین کیلئے وصول کرلیں جبکہ5لاوارث لاشیں تاحال ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں۔ دھماکے میں40سے زائدافراد زخمی ہوئے جن میں سے12 زخمی زیرعلاج ہیں۔پولیس حکام کے مطابق رمی کلب بم دھماکے کا مقدمہ نیئپر تھانے میں درج کرلیا گیاہے جبکہ کراچی پولیس چیف سعود مرزا نے بم دھماکے کے بعد ایس پی او عیدگاہ غلام حسین کورائی اور ایس ایچ او نیپیئر نواز گوندل کو فرائض میں غفلت برتنے اورجرائم پر قابو نہ پانے پر معطل کردیاہے۔