29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ضلع حافظ آباد میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو گیا
جنگ نیوز -
حافظ آباد…جلال پور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں سمیت ضلع حافظ آباد میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو گیا ہے۔کسان درانتیوں اور ہار ویسٹر کمبائین مشین سے گندم کی کٹائی کر رہے ہیں ۔ کٹائی کے بعد گندم کے گٹھے بنائے جاتے ہیں جنہیں تھریشر میں ڈال کر گندم بھوسے سے الگ کی جاتی ہے۔ دوسری جانب پاسکو کی جانب سے ابھی گندم کی خریداری شروع نہیں ہو سکی۔ پاسکو آفس کو تالے لگے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق گندم کی خریداری کا آغاز مئی سے ہوگا۔