29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں تشدد بند کرانے کیلئے بھارت پردباوٴڈالے،وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کرنے اورمقبوضہ کشمیرمیں تشددبندکرانے کے لئے بھارت پردباوڈالے۔وزیراعظم نے یہ بات او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر عبداللہ عبدالرحمان عالم سے کی ، جنہوں نے ان سے اسلام آبادمیں ملاقات کی ،وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان دورہ جموں وکشمیر پر رپورٹ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو پیش کئے جانے کامنتظرہے،پاکستان کاموقف ہے کہ مسئلہ کشمیرکے اس حل کوقبول کیاجائے گا، جس میں کشمیریوں سمیت تینوں فریق شامل ہوں۔ پاکستان میں چین کے سفیر لیو جیان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ، وزیراعظم کاکہناتھاکہ مئی کے وسط میں وہ اپنے دورہ چین کے شدت سے منتظرہیں۔