29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
روں حملے، تحریک انصاف کل پشاور میں دھرنا دے گی
جنگ نیوز -
ڈپشاور…ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا کل پشاور میں ہوگا۔ عمران خان سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی دھرنے سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے سیکریٹری اطلاعات زاہد حسین نے حیات آباد پشاورمیں دھرنے کے مقام پرمیڈیا کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ حیات آباد کے باغ ناراں چوک میں ہفتے کی صبح دس بجے ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکن جمع ہوں گے ۔ جو اتوار کی شام پانچ بجے تک ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں کارکنوں کا قافلہ ہفتے کی صبح نو بجے اسلام آباد سے پشاور کے لئے روانہ ہوگا۔ ہزارہ کے کارکن حسن ابدال کے مقام پرعمران خان کے قافلے میں شامل ہوں گے جبکہ اٹک، جہانگیرہ اورنوشہرہ کے مقامات پر بھی کارکن قافلے میں شامل ہوں گے۔ زاہد حسین کے مطابق دھرنے میں حکمران جماعتوں کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے ۔