29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی رومان پر مبنی فلم بد ترین قرار
جنگ نیوز -
لندن … برطا نوی شہزادے پرنس ولیم اور کیٹ میڈ لٹن کے رومان پر بنا ئی جانے والی فلم کو نا قدین نے اب تک کی بد ترین فلم قرار دے دیاہے۔ولیم اینڈ کیٹ نامی اس فلم کا ٹر یلر جا ری ہو نے کے بعد نا قدین کی جانب سے انتہائی منفی تا ثر ات کا اظہا ر کیا گیا ہے جن میں اسے ایک بیہودہ ترین فلم قرا ر دیا گیاہے ۔ نا قدین کے مطابق فلم میں اداکاری نہا یت خراب اور رومانو ی ڈا ئیلا گ سطحی نو عیت کے ہیں جبکہ رومانوی منا ظر نہایت غیر شا ئستہ انداز میں فلمائے گئے ہیں۔اس فلم کو چو بیس اپریل کو بر طا نوی ٹیلی ویژن پر پیش کیا جا ئے گا اور پچیس اپریل کو اس کی ڈی وی ڈی مارکیٹ میں متعارف کر ائی جا ئے گی ۔