29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شام : حکومت مخالف مظاہروں پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ ،40 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
دمشق… شام کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے40 افراد ہلاک ہو گئے ۔شام کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہریn نے گڈ فرائڈے ریلیاں نکالی ۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم40 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاکتیں دار لحکومت کے اردگرد کے مضافاتی علاقوں ،Homs شہر اور جنوبی قصبہIzra میں ہوئیں ۔سرکاری ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شہریوں اور مظاہرین میں جھڑپوں کو روکنے اور عوام کی پراپرٹی کی حفاظت کے لئے مداخلت کرتے ہوئے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا گیا ۔