29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بر طانیہ میں کھلو ناپستول سے اسٹور لو ٹنے کی نا کا م کو شش
جنگ نیوز -
لندن …بر طا نوی شہر Sheffieldمیں ایک مقامی اسٹور کے مینجر نے پلاسٹک کی کھلو نا پستول سے اسٹور لو ٹنے والے چور کی کو شش کو نا کام بنادی۔یہ چور جو کہ منشیات کا عادی ہے کھلو نا پستول کو ہاتھ میں پکڑ کر اسٹور میں داخل ہو ا اور کاؤنٹر پر مو جود مینجر سے رقم کا مطا لبہ کردیا۔ہوشیار مینجر اس چور کے ہاتھ میں مو جو د نقلی پستول کو پہچان گیا اور اسے رقم کے بغیر اسٹور سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔تفتیش کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھنے کے بعداس چور کی شناخت کر کے اسے گر فتار کرلیا۔