29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اُداس چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے والا عظیم فنکار معین اختر چل بسا
جنگ نیوز -
کراچی…40 سال سے زائد عرصے تک لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے ورسٹائل فنکار معین اختر اپنے چاہنے والوں کو روتا چھوڑ گئے ۔ معین اختر کو ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔ اہیں طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ خال حقیقی سے جاملے ، معین اختر کے انتقال پر پاکستان بھر میں ان کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں میں صف ماتم بچھ گئی ، ریڈیو پاکستان سے فنی سفر شروع کرنے والے معین اختر نے تھیٹر ، ٹیلی ویژن اور فلموں میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا ، معین اختر نہ صرف اچھے اداکار تھے ، بلکہ پروگراموں کی میزبانی اور سنجیدہ مزاق میں اپنا ثانی ہیں رکھتے تھے ۔ معین اختر24 دسمبر1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور61 برس کی عمر پائی ، معین اختر کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم سمیت سیاسی، سماجی رہنماوٴں اور ساتھیفنکاروں سمیتنامور شخصیات نے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ معین اختر کی آخری رسوم کل بعد نماز ظہر ڈیفنس آٰفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی ملیر کینٹ میں ادا کی جائیں گی۔